Jobs In Qatar
17085 Jobs, Employment in Qatar

دل چاہتا ہے طلبہ کیلیے تمام وسائل لا کر پیش کر دوں، مریم نواز

Jobs In Dubai
25000 Jobs, Employment in Dubai

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دل چاہتا ہے طلبہ کیلیے تمام وسائل لا کر پیش کر دوں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہونہار اسکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا جہاں اسکیم کیلیے طلبہ بذریعہ واٹس ایپ، لینڈ لائن نمبر اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رجوع کر سکتے ہیں، صبح 9 بجے سے شام 5 تک ڈیسک کام کرے گا۔

ہونہار اسکالر شپ کے ڈیسک پر انفارمیشن اور درپیش ممکنہ شکایات سے متعلق فوری حل کیلیے رابطہ کیا جا سکے گا۔ طلبہ اسکالر شپ کیلیے 042-99231903-4 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ 0303-4002777 اور 0303-4002999 پر واٹس ایپ کیا جا سکتا ہے۔

آن لائن complainthonhaar@punjabhec.gov.pk اور honhaar@punjabhec.gov.pk پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ مریم نواز کی ہدایت پر ہیلپ ڈیسک طلبہ کے مسائل کے فوری حل کیلیے قائم کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہونہار طلبہ بس پڑھنے پر توجہ دیں فیس کی ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے، پنجاب کا ہر طالب علم اور طالبہ میری بیٹی اور بیٹے کی مانند ہیں ان کیلیے ماں بن کر سوچتی ہوں۔

ہونہار اسکالر شپ پروگرام میں شامل ہونے کا طریقہ

اگر آپ تعلیمی اہداف کو حاصل کرنے کے خواہاں ہیں تو ہونہار اسکالر شپ اسکیم آپ کے تعلیمی سفر میں مدد کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی دینا اور ان کا مستقبل روشن کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک تقریب کے دوران آن لائن پورٹل متعارف کروایا جس سے طلبا آسانی سے اپنے اسکالر شپ کیلیے ڈیجیٹل طور پر اپلائی کر سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق پروگرام کا بجٹ 130 بلین روپے ہے جس کے تحت طلبا کی مدد کی جائے گی اور نوجوان نسل کو بااختیار بنایا جائے گا۔

Jobs In Qatar
17085 Jobs, Employment in Qatar
اپنا تبصرہ لکھیں