Jobs In Qatar
17085 Jobs, Employment in Qatar

دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے ،آرمی چیف

Jobs In Dubai
25000 Jobs, Employment in Dubai

بہاولپور(اے بی این نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ دہشت گردی کےپیچھےایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے، دہشتگردی کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں۔

جب بھی ریاست دہشتگردوں پرہاتھ ڈالتی ہےتو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔بہاولپور میں طلبہ سےبات چیت میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ہم میں سے ہرکسی نے اپنےحصے کی شمع جلانی ہے، بلاوجہ تنقید کےبجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔

پاکستان اللہ کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازاہے، ہمیں کبھی اپنےعقیدے، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔

جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی، یہ قوم بالخصوص نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تو کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اللہ کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے، پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازاہے، ہمیں کبھی اپنےعقیدہ،اسلاف،معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔

Jobs In Qatar
17085 Jobs, Employment in Qatar
اپنا تبصرہ لکھیں