کراچی (اے بی این نیوز         )سندھ میں میٹرک امتحانات کی تاریخ رمضان المبارک کے سبب تبدیل کردی گئی۔ نویں، دسویں جماعت کے امتحانات 7 اپریل سے منعقد ہوں گے۔
نویں ،دسویں جماعت کے امتحانات 25 اپریل تک جاری رہیں گے ۔
نویں ،دسویں کے سکولوں میں پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ کو ہوں گے۔ فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے امتحانات 28 اپریل سے ہوں گے۔
 
		 
                         
                                 
                                 
                                 
                                 
                                 
	 
				 
				 
				 
                             
                             
                             
                            