اسلام آباد (رضوان عباسی ) پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بن سکی، ایک سال بعد شہباز شریف نے کابینہ میں توسیع کر دی،وفاقی کابینہ میں 13 وفاقی وزراء، 11 وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا، 3 مشیر بھی شامل۔وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 13 وفاقی وزراء اور 11 وزرائے مملکت کو شامل کر لیا۔ تاہم، پاکستان پیپلز پارٹی اس توسیع کے باوجود وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بن سکی۔ حکومت نے اتحادی جماعتوں کو کابینہ میں نمائندگی دی ہے، جس کے تحت بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد حسین مگسی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی، جہاں صدرِ مملکت نے نو منتخب وزراء اور وزرائے مملکت سے حلف لیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کے تین مشیر بھی کابینہ کا حصہ بن گئے۔
ابتدائی طور پر وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ 24 ارکان پر مشتمل تھی، جس میں 18 وفاقی وزراء، 2 وزراء مملکت، 1 مشیر اور 3 معاونینِ خصوصی شامل تھے۔ علی پرویز اور شیزا فاطمہ بطور وزیرِ مملکت کابینہ میں شامل تھے، جبکہ محمد علی وزیراعظم کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ تازہ توسیع کے بعد کابینہ کے ارکان کی مجموعی تعداد 48 ہو گئی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مزید رد و بدل بھی متوقع ہے، جبکہ وزراء کے محکموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
حلف اٹھانے والے وفاقی وزراء میں حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، علی پرویز، شزہ فاطمہ، جنید انور، خالد حسین مگسی، پیر عمران شاہ، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر اور رضا حیات ہراج شامل ہیں۔ملک رشید، ارمغان سبحانی، طلال چوہدری، کھیئل داس، رحمٰن کانجو، بلال کیانی، مختار بھرت، شذرہ منصب، انور چوہدری اور وجیہہ قمر شامل ہیں۔ حلف اٹھانے والے وزرائے مملکت میں ملک رشید، ارمغان سبحانی، طلال چوہدری، کھیئل دا ، توقیر شاہ، پرویز خٹک اور محمد علی بطور مشیر کابینہ میں شامل کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق، تین نامزد وزراء ٹریفک میں پھنسے رہنے کے باعث تقریب میں بروقت نہ پہنچ سکے اور حلف نہ اٹھا سکے۔ عمران شاہ کو وفاقی وزیر جبکہ شاذرا منصب اور ارمغان سبحانی کو وزیرِ مملکت کے طور پر حلف اٹھانا تھا، تاہم وہ تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں کابینہ میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں، جبکہ وزراء کے قلمدانوں کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
