Jobs In Qatar
17085 Jobs, Employment in Qatar

ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم، 60 سرکاری ادارے بند، متعدد وزارتیں ختم کرینگے، وزیرخزانہ اورنگزیب

Jobs In Dubai
25000 Jobs, Employment in Dubai

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ڈیڑھ لاکھ اسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ایسی خالی اسامیاں جن پر ابھی بھرتیاں نہیں ہوئی تھیں، ان میں سے 60 فیصد کو ختم کر دیا گیا ہے، اب ان اسامیوں پر بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے حکومتی اخراجات کو کم کریں اور معیشت کو پائیدار ترقی کی جانب لیکر جائیں، ٹیکس نظام میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات دسمبر سے جاری ہیں، معاشی ترقی کے لے نجی شعبے کو کردار نبھانا ہوگا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارتوں کے 80 ذیلی اداروں کی تعداد کم کرکے 40 کردی گئی، یعنی ان نصف ادارے ختم کر دیئے، ان میں سے کچھ اداروں کو ضم کیا گیا ہے، 2 وزارتوں کو بھی ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، کامرس ڈویژن، ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 60 ذیلی اداروں میں سے 25 کو ختم، 20 میں کمی اور 9 کو ضم کیا جائے گا، خدمات سے متعلق اسامیوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں، حکومت رائٹ سائزنگ کرکے سرکاری اداروں کی استعداد کار بڑھانا چاہ رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اہداف درست سمت میں جارہے ہیں، ہم حکومتی اخراجات کم کرنے جارہے ہیں، یہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کی جانب اہم قدم ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا حکومتی اخراجات کا حجم بتدریج کم کریں، ہم ایک وقت میں 5 سے 6 محکموں کو ختم کریں گے، وفاقی حکومت کا خرچہ تقریباً 900 ملین روپے ہے، 43 وزراتوں سے 400 محکمے منسلک ہیں، ان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 60 فیصد خالی آسامیوں کو ختم کردیا ہے جن کی تعداد تقریباً ڈیڑھ لاکھ بنتی ہے، وفاقی حکومت کی ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیاں ختم کردی گئی ہیں، خدمات سے متعلق آسامیوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں، کوشش ہے غیر ضروری اداروں کو ختم کیا جائے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے غیر ضروری اداروں کو ختم کیا جائے، 30 جون 2025 سے پہلے یہ کام مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ وزرات اطلاعات ونشریات اور وزرا ثقافتی ورثہ کو ضم کردیا جائے گا، کیڈ کی وزرات ختم کررہےہیں، پہلے مرحلے میں چھ وزراتوں کو امور کشمیر، جی بی اور سیفران کو ضم کریں گے، دوسرے مرحلے میں سائنس و ٹینکالوجی کے 60 محکموں کو ضم یا ختم کریں گے۔

Jobs In Qatar
17085 Jobs, Employment in Qatar
اپنا تبصرہ لکھیں