Jobs In Qatar
17085 Jobs, Employment in Qatar

اسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، 84 ہزار کی حد عبور ، ڈالر بھی سستا

Jobs In Dubai
25000 Jobs, Employment in Dubai

کراچی(نیوز ڈیسک)ڈالر گراوٹ کا شکار، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت کاروبار کا آغاز ہوا۔پیر کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 12 پیسے سستا ہو گیا ۔

جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 40 پیسے ہو گئی۔انٹر بینک میں ڈالر مزید 14 پیسے سستا،قیمت 277.50 روپے ہو گئی۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 479 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس بلند ترین سطح 84 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا۔

Jobs In Qatar
17085 Jobs, Employment in Qatar
اپنا تبصرہ لکھیں