Jobs In Qatar
17085 Jobs, Employment in Qatar

پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے عوام کیلئے ’’ بری خبر ‘‘ جانئے کیا

Jobs In Dubai
25000 Jobs, Employment in Dubai

اسلام آباد (اے بی این نیوز )آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 4 مارچ کو ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن پالیسی کے حوالے سے وفاقی وزیر مصدق ملک سے اہم ملاقات ہوگی، مشاورت نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا جائے گا۔ اگر ان کے تحفظات کو دور نہ کیا گیا تو 4 مارچ سے پٹرول پمپ غیر معینہ مدت کے لیے بند رہیں گے۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رہنما رضا عباس نے کہا کہ وہ ڈی ریگولیشن پالیسی کی کامیابی کے لیے مصدق ملک کا ساتھ دینے کو تیار ہیں تاہم مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈی ریگولیشن کو ایندھن کی قیمتوں سے آگے پورے تیل کے شعبے تک بڑھایا جانا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کا پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ایسوسی ایشن وزارت تجارت میں رجسٹرڈ ہے، جب کہ دعویٰ کیا کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔

Jobs In Qatar
17085 Jobs, Employment in Qatar
اپنا تبصرہ لکھیں