نوشہرہ ( اے بی این نیوز)نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 نمازی شہید ہو گئے۔ذرائع کے مطابق دھماکا مسجد کی اگلی صفوں میں ہوا ہے۔
ڈی پی او عبدالرشید کے مطابق جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔مولانا حامدالحق مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے ہیں۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔
 
                         
                                 
                                 
                                 
                                 
                                 
	 
		 
				 
				 
				 
                             
                             
                             
                            