Jobs In Qatar
17085 Jobs, Employment in Qatar

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، مولانا حامد الحق حقانی سمیت 5افراد جان کی بازی ہار گئے

Jobs In Dubai
25000 Jobs, Employment in Dubai

پشاور(اوصاف نیوز)دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ، 5 افراد جاں بحق کی بازی ہار گئےجبکہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ مولانا حامد الحقانی شدید زخمی ہوگئے .

مولانا حامد الحقانی کی حالت تشویشناک تھی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا حامد الحق حقانی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے . .دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، ریسکیو اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد دارالعلوم حقانیہ پہنچ گئی ، ریسکیو آپریشن جاری ہے
ڈان نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حقانیہ مدرسہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہوئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں 6 ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیموں اور فائر ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ دھماکے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ حملہ ٹارگیٹڈ تھا جس میں 3 سے 4 افراد شہید ہوئے، حملے میں مولانا حامد الحق نشانہ تھے۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقےکو گھیرے میں لے لیا، جبکہ ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔

ریسکیو 112 کے مطابق کنٹرول روم کو حقانیہ مدرسہ اکوڑہ خٹک میں دھماکہ کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد ان کی چھ ایمبولینس بمعہ میڈیکل اور فائر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ریسکیو 1122 نوشہرہ کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقلی کا عمل جاری ہے۔

ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ، زخمیوں کو ریسکیو کرکے ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے . ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کا گھیراو کرلیا . دھماکے میں‌مولانا حامد الحقانی کو نشانہ بنایا گیا ، دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے . ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خودکش تھا ،

جامعہ حقانیہ میں‌دہشتگردی واقعہ افسوسناک ، کے پی حکومت صوبے میں امن لانے میں ناکام ہوچکی ہے . گورنر نے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی.

Jobs In Qatar
17085 Jobs, Employment in Qatar
اپنا تبصرہ لکھیں